بریکنگ نیوز
بھارت میں چوروں نے سرنگ کھود کر بینک لوٹ لیا
ممبئی(نیوزروم مانیٹرنگ)بھارت کی فلم نگری میں فلمی اسٹائل کی بینک ڈکیتی نے پولیس کو حیران کردیا۔ملزموں نے پچیس فٹ طویل سرنگ کھود کر بینک کا صفایا کردیا۔پولیس حکام کے مطابق منصوبہ سازوں نے بینک آف بروڈا کی عمارت کے ساتھ والی جگہ کرائے پر حاصل کی اور وہاں پرچون کی دکان کھول لی،دکان کی آڑ میں وہ پس پردہ سرنگ کھودتے رہے اور چار ماہ کے عرصے میں بینک تک پہنچنے میں کامیاب ہوگئے۔پچیس فٹ طویل سرنگ کھودنے کے بعد ملزم بینک سے بھاری نقدی،اور زیورات لے اڑے جن کی مالیت کا انداز ابھی لگایا جارہا ہے۔
Facebook Comments