بریکنگ نیوز

سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت اپیل نمٹادی

سپریم کورٹ نے ایڈیشنل رجسٹرار نذرعباس کے خلاف توہین عدالت کا نوٹس واپس لے لیا، کمیٹیز کے اختیار پر فل کورٹ تشکیل دینے کے لیے فائل چیف جسٹس کو ارسال کردی گئی

سپریم کورٹ کے جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس عقیل عباسی پر مشتمل بینچ نے ایڈیشنل رجسٹرار توہین عدالت کیس کا فیصلہ سنا دیا۔

جسٹس منصور علی شاہ نے فیصلے میں کہا ہے کہ عدالت کے سامنے ابتدائی طور پر دو سوالات تھے، پہلاسوال یہ تھا کیا کوئی مقدمہ جس پر جزوی سماعت ہوچکی ہو بینچ سے واپس لیا جاسکتا ہے؟ عدالت اس نتیجے پر پہنچی ایسا مقدمہ واپس یا ڈی لسٹ نہیں کیا جاسکتا۔

جسٹس منصور نے فیصلے میں مزید کہا ہے کہ دوسرا سوال یہ تھا کہ کیا انتظامی آرڈر سے عدالتی آرڈر کو ختم کیا جاسکتا ہے؟ عدالت اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ انتظامی آرڈر سے جوڈیشل آرڈر کو ختم نہیں کیا جا سکتا۔

فیصلے میں کہا گیا ہے کہ ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل نے جان بوجھ کر عدالتی احکامات کی خلاف ورزی نہیں کی، ایسا ثبوت نہیں ملا جس سے ظاہر ہو کہ ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کا مقدمے سے کوئی ذاتی مفاد ہے، ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کی جانب سے بدنیتی کا ثبوت نہیں ملا، ایڈیشنل رجسٹرار جوڈیشل کے خلاف توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لیا جاتا ہے۔

جسٹس منصور علی شاہ نے فیصلے میں مزید کہا ہے کہ بادی النظرمیں دونوں ججز کمیٹیوں نے جوڈیشل آرڈر نظر انداز کیا، کیس بینچ سے واپس لیا، دونوں کمیٹیوں کے خلاف توہین عدالت کے معاملے پر فل کورٹ بینچ تشکیل دیا جائے، دونوں کمیٹیوں کے خلاف معاملہ فل کورٹ کی تشکیل کے لیے چیف جسٹس کو بھجوایا جاتا ہے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close