بریکنگ نیوز
ایف آئی اے افسران پر کرپشن ثابت ایف آئی اے 4افسران سمیت فرنٹ مین کیخلاف مقدمہ درج
فیڈرل انویسٹیگیشن ایجنسی (ایف آئی اے) کے اینٹی کرپشن ونگ نے لاہور میں شہری کو بلیک میل کر کے رقم بٹورنے کے الزام میں اسسٹنٹ ڈائریکٹر سمیت ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ کے 4 اہلکار وں کو گرفتار کرلیا۔

ایف آئی اے حکام کے مطابق سائبر کرائم سرکل کے گرفتار اہلکاروں نے ماڈل ٹاؤن لنک روڈ پر غیر قانونی چھاپہ مار کر ایک شہری کامران اور خواتین کو ہراساں کر کے ان سے ڈھائی لاکھ روپے بٹورے تھے۔
گرفتارملزمان میں اسسٹنٹ ڈائریکٹراسد فخر، اے ایس آئی اقبال، کانسٹیبل ذیشان اورمراد شامل ہیں۔
ایف آئی اے اینٹی کرپشن ونگ لاہور کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔
Facebook Comments