دلچسپ و عجیب

اب موبائل فون بھی’’جیل‘‘جائیں گے

لاہور(نیوز روم مانیٹرنگ)دنیا میں ایسے افراد کی کمی نہیں جو اپنی الٹی سیدھی حرکتوں سے دوسروں کی توجہ حاصل کرنے میں کامیاب رہتے ہیں،ایسا ہی ایک امریکی بھی ہے جس نے موبائل فون ’’قید‘‘کرنے کیلئے ہی جیل بناڈالی۔انوکھی حرکت کرنے والے کا کہنا ہے کہ لوگ موبائل فون کے اتنے عادی ہوچکے ہیں کہ وہ ساری دنیا کو بھول کر بس اسی میں مگن رہتے ہیں اور دوسروں کیلئے وقت ہی نہیں نکال پاتے،ایسے افراد کیلئے ہی خصوصی جیل تیار کی گئی ہے۔خاص قسم کی اس جیل میں ایک ٹائمر لگا ہے اور موبائل فون کو وقت مقرر کرکے اس میں ’’قید‘‘کردیا جائے گا۔جب تک وقت پورا نہیں ہوا جیل کا دروازہ نہیں کھلے گا یوں صارفین چھٹیوں پر، یا ایسے وقت پر جب وہ اپنی فیملی اور دوستوں کو وقت دینا چاہیں، اسے استعمال کر سکتے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close