بریکنگ نیوز

پنجاب اسمبلی ایک بار پھر سے میدان جنگ، حکومت اور اپوزیشن جماعتیں آمنے سامنے

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روک دیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کے گیٹ پر سکیورٹی سٹاف اور ن لیگ کے ارکان میں دھکم پیل ہوئی۔

مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کو پنجاب اسمبلی میں داخلے سے روک دیا گیا۔ پنجاب اسمبلی کے گیٹ پر سکیورٹی سٹاف اور ن لیگ کے ارکان میں دھکم پیل ہوئی۔ اسمبلی سیکورٹی سٹاف نے گیٹ داخلے کے لیے بند کر دیا۔ سرکاری ملازمین اور میڈیا کو بھی اسمبلی داخلے سے روک دیا گیا۔ خلیل طاہر سندھو نے گیٹ بند کرنے والا بٹن اپنے قبضے میں کرلیا۔ اسمبلی سیکورٹی سٹاف نے گیٹ کو دھکا دے کر بند کرنے کی کوشش کی۔

اس موقع پر وفاقی وزیر داخلہ رانا راناثنا اللہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ دنیا نے امیدوں سے بڑھ کر پاکستان کی مدد کی، عالمی دنیا کی مدد پاکستان پر اعتماد کا اظہار ہے، عالمی مدد پاکستان کے دیوالیہ ہونے کی باتیں کرنے والوں کے منہ پر طمانچہ ہے، ہمیں 8 ارب ڈالر کی امید تھی لیکن اب تک 11 ارب ڈالر جمع ہوگئے

رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عمرانی ٹولے نے پاکستانی معیشت کا 4 سال میں بیڑہ غرق کر دیا، پاکستان دیوالیہ نہیں ہوگا، پوری دنیا پاکستان کے ساتھ کھڑی ہے، پوری دنیا وزیراعظم شہباز شریف کی کال پر جنیوا میں اکٹھی ہوئی، پنجاب پر چودھری پرویزالہیٰ مسلط ہیں، پنجاب حکومت کے نمبرز پورے نہیں ہیں، انہیں ڈر ہے کہ ان کی چوریاں پکڑی جائیں گی، انہوں نے 2 تین ماہ میں جیسے پنجاب کو لوٹا اس کی مثال نہیں ملتی۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پرویزالہیٰ کو اعتماد کا ووٹ ہر حال میں لینا ہوگا، انہوں نے کوئی غیر قانونی کام کیا تو خود مشکل میں جائیں گے، غیر قانونی کام سے یہ جلد انجام کو پہنچیں گے، عمران خان نااہل ہوسکتے ہیں، نااہل ہوگئے تو پارٹی چیئرمین شپ سے بھی جائیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:پنجاب اسمبلی : گورنر پنجاب کے اقدام کے خلاف قرارداد منظور راناثنا اللہ نے کہا کہ مجھ پر مقدمہ بنانے کے لیےسابق وزیراعظم نے اے این ایف کو ہدایات دیں، عمران خان پروپیگنڈا کرنے کا ماہر ہے، عمران خان کے کہنے پر سیاسی مخالفین کی گرفتاریاں کیں، عمران خان دوبارہ وزیراعظم بنا تو ماضی کی طرح سیاسی انتقامی کارروائیاں کرے گا، الیکشن ہار کر بھی عمران خان شکست تسلیم نہیں کرگا، عوام ووٹ کی طاقت سے اس فتنے سے نجات دلائیں گے۔ پنجاب اسمبلی کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے رانا ثنااللہ کا کہنا تھا کہ کل چور آپس میں دست و گریبان ہوئے ہیں، ان کا مکروہ چہرہ عوام کے سامنے عیاں ہوگا، ہم نے کبھی نہیں کہا کہ ہمارے نمبر 186 ہیں، ہمارے نمبر 179 ہیں، اسمبلی آنے سے روکنا غیر آئینی اور غیر قانونی اقدام ہوگا، انہیں اعتماد کا ووٹ ہر قیمت پر لینا پڑے گا، غیر قانونی عمل کرتے ہیں تو خود ہی خسارے میں رہیں گے۔ یہ بھی پڑھیں:سپیکر پنجاب اسمبلی کا گورنر کی تبدیلی کیلئے صدر کو خط لکھنے کا فیصلہ وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے پاس نمبر پورے نہیں ہیں، اس صورتحال میں گورنر راج کا بھی امکان پیدا ہوگیا ہے، عمران خان کہتا ہےکہ الیکشن کراؤ، الیکشن الیکشن کی رٹ لگا رہا ہے، اگر عمران خان الیکشن میں کامیاب ہوا تو ملک میں تباہی ہوگی ہو انتقامی کارروائیاں کرے گا جو ساڑھے چار سال کیا وہی کرے گا، الیکشن میں ناکام ہوگا تو رزلٹ  تسلیم نہیں کرے گا

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close