ٹیکنالوجی

نوکیا کا سستا ترین موبائل فون آگیا

لاہور(نیوزروم مانیٹرنگ) نوکیا کی جانب سے نوکیا سی ون فون متعارف کروادیا ہے جسے اب تک کا سب سے سستا فون بھی قرار دیا جاسکتا ہے۔کینیا میں متعارف کرائے گئے اس ماڈل  کا سائز پانچ اعشاریہ چار پانچ انچ ہے جبکہ اس میں آئی پی ایس پینل دیا گیا ہے،خراشوں اور ٹوٹ پھوٹ سے بچاؤ کے لیے مضبوط گلاس بھی استعمال کیا گیا ہے۔ نوکیا سی 1 میں فرنٹ پر 5 میگا پکسل کیمرا اور ایل ای ڈی فلیش موجود ہے ۔ بیک پر ایک ہی کیمرا ہے جو کہ 5 میگا پکسل کا ہے جس کے ساتھ بھی ایل ای ڈی فلیش موجود ہے۔فون میں دیئے گئے پراسیسر کی کمپنی کے بارے میں نوکیا نے کچھ نہیں بتایا مگر یہ کواڈ کور 1.3 ہرٹز پراسیسر ہے (ممکنہ طور پر میڈیا ٹیک کا ہوگا)۔ایک جی بی ریم کے ساتھ 16 جی بی اسٹوریج ہے جس میں مائیکرو ایس ڈی کارڈ سے مزید اضافہ کیا جاسکتا ہے۔ گزشتہ ہفتے نوکیا نے پاکستان میں 20 دسمبر کو 2.3 فون متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا جس کی قیمت 18 ہزار روپے سے زائد رکھی گئی تھی۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close