بریکنگ نیوز

شریف برادران شروع سے ہی دو نمبر ہیں، چوہدری پرویز الہٰی

وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کا کہنا ہے شریف برادران شروع سے ہی دو نمبر ہیں

وزیراعلیٰ پرویز الہٰی نے سمن آباد موڑ انڈر پاس پراجیکٹ کا سنگ بنیاد رکھ دیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکمران کرپٹ ہو تو اسکے کام میں کوئی برکت نہیں ہوتی، مسلسل مانگنے کے باوجود ملک تباہی کی طرف جا رہا ہے۔ آگے چل کر نون لیگ کہیں نظر نہیں آئے گی۔

پرویز الہٰی مزید بولے کہ عمران خان عوام کی بھلائی اور بہتری کیلئے ہر خطرہ مول لے رہے ہیں، ان پر حملے کے اصل ملزم جلد پکڑے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی نے بے ہنگم لاہور کیلئے ماسٹر پلان انتہائی ضروری قرار دے دیا۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close