بریکنگ نیوز

احد چیمہ کا استعفیٰ وزیر اعظم ہاؤس کی جانب سے منظور کرلیا گیا

پنجاب کے بڑے پراجیکٹ بروقت مکمل کرنے اور بہترین کام کرنے سے متعلق احد چیمہ جانے جاتے ہیں

اسلام آباد:وزیراعظم آفس نے احد چیمہ کا استعفیٰ منظور کرلیا ہے۔

وزیراعظم آفس کے مطابق شہباز شریف نے 4 جنوری 2022 سے استعفیٰ منظور کیا، وزیراعظم نے احد چیمہ کو اہم عہدہ دینے کی پیش کش کی تھی، مگر احد چیمہ نے کسی بھی عہدے پر تعینات ہونے سے معذرت کرلی۔

احد چیمہ کا کہنا تھا کہ میں اب سروس میں کسی بھی عہدے پر تعینات نہیں ہونا چاہتا، مجھ پر غلط اور بے بنیاد الزامات عائد کئے لیکن کچھ بھی ثابت نہ ہوسکا، اسٹیبلیشمنٹ ڈویژن نے تمام تر تحقیقات کے بعد کلئیر کردیا۔

خیال رہے کہ احد چیمہ نے پنجاب کے بڑے پراجیکٹ بروقت مکمل کرنے اور بہترین کام کرنے سے متعلق جانے جاتے ہیں، ان کا شمار بہترین، قابل، ایماندار اور بہترین افسران میں ہوتا ہے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close