انٹرٹینمنٹبریکنگ نیوز

سلمان خان بگ باس کے نئے سیزن کیلئے 350 کروڑ معاوضہ لیں گے

ممبئی: بالی ووڈ کے سلطان سلمان خان بگ باس سیزن 15کے لیے 350 کروڑ روپے معاوضہ لیں گے۔

گزشتہ 11 سیزن سے بھارتی ٹی وی کے رئیلیٹی شو بگ باس کی میزبانی کرنے والے بالی ووڈ کے سلومیاں ایک بار پھر بگ باس سیزن 15 کی میزبانی کے لیے تیار ہیں۔ بگ باس کا نیا سیزن اکتوبر میں پیش کیا جائے گا۔ رپورٹس میں کہا جارہا ہے کہ اس بار سلومیاں شو کی میزبانی کرنے کا دگنا معاوضہ لیں گے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق سلمان خان کا میزبانی کرنے کا منفرد انداز اور بطور فلم اسٹار ان کی شہرت ہر سیزن میں بگ باس کی مقبولیت میں اضافے کا باعث بنتی ہے۔ اور بگ باس شو کے ہٹ ہونے کی ایک بڑی وجہ سلمان خان کو قرار دیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ سلمان خان ہر سیزن کے ساتھ اپنے معاوضے میں اضافہ کرنے کا مطالبہ کرتے ہیں اور بھاری رقم وصول کرتے ہیں اور شو انتظامیہ بھی بخوشی ان کا مطالبہ پورا کرتی ہے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close