بریکنگ نیوز

موٹر وے زیادتی کیس,ملزم شفقت کا جسمانی ریمانڈ

لاہور(نیوز روم رپورٹ) موٹروے زیادتی کیس میں ملزم شفقت کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کر دیا گیا، مقدمے میں دہشت گردی کی دفعہ شامل کی گئی ہے، سرکاری وکیل کے مطابق ملزم نے اعتراف جرم کر لیا ہے۔

موٹروے پر خاتون کے ساتھ زیادتی کا مرکزی ملزم شفقت سیشن کورٹ پیش کردیا گیا، ایڈیشنل سیشن جج مصباح خان نے ملزم کو 6 روزہ جسمانی ریمانڈ کیلئے پولیس کے حوالے کیا۔ ملزم شفقت کی پیشی کے موقع پر سیشن کورٹ میں سخت حفاظتی انتظامامت کئے گئے تھے، ملزم کے چہرے کو کپڑے سے ڈھانپ کر پیش کیا گیا۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close