بریکنگ نیوزدلچسپ و عجیب

فیس بک نے بچھڑے ماں، بیٹے کو 70 سال بعد ملا دیا

سوشل میڈیا کے توسط سے 80 سال سے زائد عمر کا بنگلہ دیشی شخص تقریباً 70 سال بعد اپنی 100 سالہ والدہ سے دوبارہ مل گیا۔

عبدالقدوس منسی جب تقریباً 10 سال کے تھے انہیں ان کے رشتہ دار کے گھر قیام کے لیے بھیج دیا گیا تھا، لیکن وہاں سے فرار ہونے کے بعد انہیں دو بہنوں نے گود لے لیا تھا جس کے بعد اس کا رابطہ اپنے اہل خانہ سے ختم ہوگیا تھا۔

1939 میں مشرقی سرحدی ضلع براہمنباریا میں پیدا ہونے والے 82 سالہ عبد القدوس کا کہنا تھا کہ ‘یہ میری زندگی کا خوشگوار ترین دن ہے’۔
اپریل میں ایک کاروباری شخص نے عبدالقدوس کی ویڈیو فیس بک پر پوسٹ کی تھی جس میں انہوں نے لوگوں سے عبدالقدوس کے والدین کو تلاش کرنے میں مدد کی اپیل کی تھی، عبدالقدوس کو صرف اپنے والدین اور گاؤں کے نام یاد تھے۔

گاؤں میں ان کے دور دراز کے رشتہ دار نے فیس بک پوسٹ کو دیکھا اور عبدالقدوس کا آگاہ کیا کہ ان کی والدہ مونگولا نسا، جن کی عمر لگ بھگ 100 سال ہے، اب بھی زندہ ہیں۔

والدہ کے بارے میں خبر ملنے پر 3 لڑکوں اور 5 لڑکیوں کے باپ عبدالقدوس نے مغربی شہر راج شاہی سے 350 کلومیٹر (220 میل) سفر کیا اور دہائیوں کی جدائی ختم کرنے کے لیے والدہ کے پاس پہنچ گئے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close