بریکنگ نیوز
پاوری گرل اب کیا کرنا چاہتی ہیں؟
5لاہور(نیوزروم رپورٹ) سیکنڈ کی ویڈیو سے وائرل میم بننے والی دنا نیر مبین مستقبل میں سینٹرل سپیریئر سروسز (سی ایس سی) میں کریئر بنانے کا ارادہ رکھتی ہیں۔
انہوں نے جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے حال ہی میں اے لیول مکمل کیا ہے، اور اب مختلف یونیورسٹی میں داخلے لینے کے حوالے سے سوچ رہی ہیں۔
سوشل میڈیا اسٹار نے کہا کہ ’بیچلرز مکمل کرنے کے بعد فوراً ہی سی ایس ایس امتحان دینے کا ارادہ رکھتی ہوں اور یہی میری زندگی کا اہم مقصد بھی ہے۔‘
دنانیر نے بتایا کہ ’اُن کا نام قدیم عربی زبان سے لیا گیا ہے، جس کا مطلب ہے دولت۔‘
دنانیر نے اپنی ویڈیو سے متعلق کہا کہ مجھے نہیں معلوم تھا کہ میری ویڈیو اس قدر مقبول ہو جائے گی، اُن کے خیال سے ویڈیو کی غیر معمولی شہرت اس میں موجود تین الفاظ تھے کہ جسے سب اپنی روزمرہ زندگی کے متعلق ڈھال سکتے ہیں۔
خیال رہے کہ گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر چند سیکنڈز کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی۔
ایک نوجوان لڑکی نے اپنے ہاتھ میں کیمرہ پکڑ رکھا ہے جو پہلے اپنے پیچھے کھڑی ایک گاڑی دکھاتی ہے، پھر اپنے چند دوست دکھاتی ہے اور ساتھ ساتھ ہی اپنے مخصوص لہجے میں کہتی ہیں کہ ’یہ ہماری کار ہے، یہ ہم ہیں اور یہ ہماری پاوری (یعنی پارٹی) ہورہی ہے۔‘
نوجوان لڑکی یہ مختصر ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے اور لوگوں نے اس ویڈیو کی میمز بنانا شروع کر دیے ہیں جنہیں پاکستان سمیت بھارت میں بھی خوب پسند کیا جا رہا ہے۔