بریکنگ نیوز

کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے فضائی آپریشن خراب موسم کے باعث روک دیا گیا

اسلام آباد(نیوز روم رپورٹ)محمد علی سدپارہ سمیت 2 کوہ پیماؤں کی تلاش کے لیے فضائی آپریشن خراب موسم کے باعث روک دیا گیا۔

پاکستان سے تعلق رکھنے والےعالمی شہرت یافتہ کوہ پیما محمد علی سدپارہ اوران کے دوغیرملکی ساتھی تاحال لاپتہ ہیں۔ خراب موسم کے باعث فضائی ریسکیو آپریشن روک دیا گیا ہے۔

سرچ ٹیم موسم ٹھیک ہوتے ہی سی ون تھرٹی کی مدد سے کے- ٹو کی بلند ترین سطح پرلاپتہ کوہ پیماوں کو تلاش کرے گی۔ جہازمیں نصب جدید ترین کیمرے سے پورے ڈیتھ زون کی عکس بندی کی جائے گی۔ سرچ آپریشن میں علی سدپارہ کے بیٹے ساجد سدپارہ بھی حصہ لے رہے ہیں۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close