بریکنگ نیوز

چائے کی پیشکش برقرار ہے۔۔۔۔

اسلام آباد(نیوزروم رپورٹ)ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل بابرافتخار نے کہا ہے کہ چائےکی پیشکش عمومی طور پر کی ‏تھی آفر اب بھی برقرار ہے۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام دی رپورٹرز میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان پاک فوج نے کہا کہ انگلیاں ‏اٹھانےوالوں کو حکومت اچھےسےجواب دےرہی ہے جہاں جواب کی ضرورت ہوتی ہےوہاں جواب ‏دیتےہیں، الزامات کاکوئی وجود ہی نہیں توان کاجواب دینےکافائدہ نہیں۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ عوام اورمیڈیاسمجھتےہیں اوراپنےاداروں سےمحبت کرتے ہیں، ‏چائےکی پیشکش عمومی طور پر کی تھی آفر اب بھی برقرار ہے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ڈی جی ایم اوہاٹ لائن ایک پرانا میکنزم ہے جس کےتحت ‏جیسے بھی حالات ہوں رابطہ جاری رہتا ہے کوئی بھی ایمرجنسی ہوجائےاس کےعلاوہ بھی رابطہ ‏ہوتا ہے، ہاٹ لائن رابطہ جاری رہتاہے۔

میجرجنرل بابرافتخار نے کہا کہ اس وقت رابطہ کسی خاص حالات کےتحت نہیں ہوا، ملٹری ٹو ‏ملٹری جومیکنزم ہے اسی کےتحت ڈی جی ایم اوزرابطہ ہوا، زمین حقائق پر دونوں جانب سے کہا ‏گیا سیزفائر پر عمل ہونا چاہیے، بھارت کی سیزفائرکی خلاف ورزی پران کی چوکیوں کونشانہ ‏بناتےہیں، دونوں جانب سیزفائرکی خلاف ورزی سے نقصان ہورہاتھا جب کہ دہشت گردی پرجس طرح ‏قابوپایاوہ خطےکےلیےبھی بہت اہم ہے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close