بریکنگ نیوزدنیا
ٹرمپ کی درخواست جوتے کی نوک پر،ایران میں ریسلر کو پھانسی
تہران(نیوز روم مانیٹرنگ) ایران نے ملک میں حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کے الزام میں گرفتار ریسلر کو سزائے موت دے دی۔
عرب خبر رساں ادارے کے مطابق ایران نے چیمپئن ریسلر نوید افکاری کے معاملے پر عالمی دباؤ اور اپنے شہریوں کی جانب سے ریسلر کو معاف کرنے کی درخواست کو رد کرتے ہوئے نوید افکاری کو سزائے موت دے دی۔
ایران میں 2018 میں ہونے والے حکومت مخالف مظاہروں میں شرکت کے الزام میں 27 سالہ ریسلر نوید افکاری کو گرفتارکیا گیا تھا۔
گزشتہ دنوں امریکی صدر ٹرمپ نے ٹوئٹ کے ذریعے ایرانی حکام سے نوید افکاری کو پھانسی نہ دینے کی درخواست کی تھی۔
Facebook Comments