بریکنگ نیوزدنیا

جاپان کے سابق وزیراعظم قاتلانہ حملے میں ہلاک

ٹوکیو: جاپان کے سابق وزیراعظم 67 سالہ شنزو ابے قاتلانہ حملے میں ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق جاپانی وزیراعظم کو مغربی شہر نارا میں انتخابی مہم کی تقریر کے دوران گولی ماری گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگئے۔انہیں تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔
رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی فورسز کی جانب سے شنزو ابے پر حملے کے فوری بعد 41 سالہ مشکوک شخص کو حراست میں لیکر اسلحہ برآمد کرلیا گیا تاہم ملزم کی شناخت ظاہر نہیں کی گئی۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close