بریکنگ نیوزٹیکنالوجی
سولر پینل اب رات کو بھی بجلی بنائیں گے
لاہور(نیوز روم مانیٹرنگ) سائنس دانوں نے ایسے ‘اینٹی سولر’ پینل بنا لیے ہیں جو رات کے وقت زمین کی گرمی سے بجلی بنائیں گے اور صاف توانائی کا ایک ذریعہ بنیں گے۔
سولر پینل سورج کی روشنی سے ٹھنڈے ہوتے ہیں اور اس سے بجلی بناتے ہیں جب کہ ‘اینٹی سولر’ پینل رات کے وقت زمین سے نکلنے والی ریڈی ایشن سے ٹھنڈے ہوتے ہیں اور اس سے بجلی بناتے ہیں۔
اس تحقیق کے مطابق خصوصی طور پر ٹھنڈے کیے گئے پینلز اپنے ارد گرد معمولی سی بھی توانائی کو کھینچنے کی صلاحیت رکھتے ہیں، جسے وہ بجلی میں بدل دیتے ہیں۔
سولر پینلز سے بننے والی بجلی رات کو استعمال کرنے کے لیے اسٹوریج پر بہت سا خرچہ آتا ہے۔ اس کے مقابلے میں سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ رات کو زمین کی ریڈی ایشن یعنی تابکاری سے توانائی حاصل کر کے اخراجات کم کیے جا سکتے ہیں۔
Facebook Comments