بریکنگ نیوزپاکستان

ہندو نوجوان پاکستان ایئرفورس میں پائلٹ منتخب

لاہور(نیوزروم رپورٹ) ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک ہندو نوجوان کو پاکستان ایئرفورس میں جی ڈی پائلٹ منتخب کرلیا گیا۔

تفصیل کے مطابق ہمسایہ ملک بھارت میں جہاں مسلمانوں سمیت دیگر اقلیتوں کا جینا مشکل بنادیا گیا وہیں پاکستان میں اقلیتوں کو نہ صرف مذہبی آزادی حاصل ہے بلکہ اقلیت سے تعلق رکھنے والے تمام نوجوان پڑھ لکھ کر اپنی صلاحتیوں کا کھل کر اظہار کرسکتے ہیں جس کی نئی مثال سامنے آئی ہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار ایک ہندو نوجوان کو پاکستان ایئر فورس میں جی ڈی پائلٹ منتخب کرلیا گیا ہے۔

صوبہ سندھ کے سب سے بڑے ضلع تھر پارکر سے تعلق رکھنے والے راہول دیو کی بطور پائلٹ آفیسر سلیکشن پر اقلیتی برادی انتہائی خوش دکھائی دے رہی ہے، پاکستان کے نئے جی ڈی پائلٹ کی خوشگوار تصویر بھی ٹویٹر پر گردش کر رہی ہے جب کہ سوشل میڈیا پرراہول دیو سے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close