دلچسپ و عجیب

پاکستان کا ایسا گاؤں جہاں کوئی بھی بے روزگار نہیں

سوات(نیوزروم رپورٹ)پاکستان میں بے روزگاری کی شرح خاصی زیادہ ہے اور ہر کوئی روزی روزگار کے لئے پریشان ہے لیکن ملک میں ایک ایسا گاؤں بھی ہے جس کا کوئی بھی باشندہ اس مشکل ترین دور میں بھی بے روزگار نہیں۔جی ہاں،سوات کے شہر مینگورہ سے کچھ ہی فاصلے پر پہاڑوں کے دامن میں گھرے اس خوبصورت گاؤں کا نام اسلام پورہ ہے،سترہ ہزار افراد کی آبادی پر مشتمل اس گاؤں کی خصوصیت یہ ہے کہ یہاں رہنے والے تمام کے تمام افراد اپنا کاروبار کرتے ہیں،وہ بھیڑ  بکریوں کی اون سے رنگ برنگی اور خوبصورت چادریں،شالیں اور دیگر ملبوسات تیار کرتے ہیں،ان کا یہ کاروبار ہزاروں کا لاکھوں کا نہیں بلکہ سالانہ کروڑوں روپے کی تجارت ہوتی ہے۔اسلام پورہ گاؤں کی یہ انڈسٹری باقاعدہ منظم شکل اختیار کرگئی ہے اور سے ایسوسی ایشن کا درجہ دے دیا گیا ہے،یہاں پانچ ہزار یونٹس لگائے گئے ہیں جن سے پندرہ ہزار افراد براہ راست اور چالیس ہزار افراد بالواسطہ طور پر روزگار کمارہے ہیں۔سردیاں شروع ہوتے ہی کاروبار کا آغاز ہوجاتا ہے اور مقامی کاریگروں کی تیار کردہ اشیا بیرون ملک بھجوائی جاتی ہیں۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close