بریکنگ نیوزدلچسپ و عجیب
2بار بلب لگانے کے 21 لاکھ روپے۔۔۔
لاہور(نیوزروم مانیٹرنگ)ویسے تو دنیا میں انوکھے کام کرنیوالوں کی کمی نہیں لیکن کچھ ایسے بھی ہوتے ہیں جو اپنے ان انوکھے کاموں سے انوکھی آمدنی بھی کماتے ہیں،ایسا ہی ایک شخس امریکا میں بھی ہے جو کہنے کو تو نوکری کرتا ہے لیکن اسے سال میں کام صرف دو بار ہی کرنا پڑتا ہے وہ بھی کچھ ہی وقت کیلئے اور اس کے نتیجے میں اسے اکیس لاکھ روپے تنخواہ ملتی ہے۔امریکی ریاست جنوبی ڈکوٹا کا اسکیمڈٹ نامی شخص مقامی ٹی وی چینل کا ملازم ہے اور اسے ایک سال میں صرف دو بار پندرہ سو فٹ اونچے ٹاور پر چڑھ کر اس کا بلب تبدیل کرنا ہوتا ہے،اسکیمڈٹ کئی سال سے یہ ملازمت کررہا ہے اور اسے صرف دو بار بلب تبدیل کرنے کے اکیس لاکھ پاکستانی روپے بطور تنخواہ ملتے ہیں۔
Facebook Comments