بریکنگ نیوزدلچسپ و عجیب
40سالہ خاتون44بچوں کی ماں
لاہور(نیوزروم مانیٹرنگ)خاتون نے چالیس سال کی عمر میں 44بچے پیدا کردیئے،ہے ناں حیران کن خبر؟ ہے یہ ہے بالکل سچ،خاتون چالیس برس کی ہے اور اس کے 44 بچے پیدا ہوچکے ہیں جن میں سے38 زندہ ہیں۔انوکھا ریکارڈقائم کرنے والی اس خاتون کا نام مریم ہے اور اس کا تعلق یوگنڈا کے ایک گاؤں کاممبری سے ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق مریم پہلی بار تیرہ برس کی عمر میں ماں بنی اور اس کے بعد لگاتار حاملہ رہی،اس نے چھ جڑواں بچوں کو جنم دیا،چار مرتبہ ایک ساتھ تین بچے پیدا ہوئے،پھر ایک ہی بار چار بچے بھی دنیا میں آئے۔مریم کے چوالیس میں سے اڑتالیس بچے زندہ ہیں اور وہ اکیلی ان کی پرورش کررہی ہے۔
مریم کے مطابق وہ بارہ برس کی تھی جب اس کی شادی اٹھائیس سالہ شخص سے ہئی،تیرہ برس کی عمر میں پہلی بار وہ دو بچوں کی ماں بنی،دوسال بعد ایک ساتھ تین بچے ہوئے ۔مریم اپنے خاندان میں اتنے بچے پیدا کرنے والی پہلی خاتون نہیں ،اس کے والد کے بھی پینتالیس بچے تھے اور کئی خواتین سے ہوئے۔
ماہرین کے مطابق مریم کی زرخیزی کی وجہ جینیاتی ہے کیونکہ ان کا بیضہ ایک وقت میں کئی حصوں میں تقسیم ہوکر ایک سے زائد اولاد کی وجہ بنتا ہے۔ اگرچہ مریم چھ بچوں کی خواہش رکھتی تھی لیکن عجیب بات یہ ہے کہ چھٹی بار حمل ٹھہرنے کے بعد تک وہ 18 بچوں کی ماں بن چکی تھی۔ اس کےبعد جب اس نے مزید بچوں کی پیدائش روکنے کے لیے ڈاکٹروں سے رجوع کیا تو ڈاکٹروں نے یہ کہہ کر منع کردیا کہ اس مداخلت سے نقصان ہوسکتا ہے یہاں تک کہ وہ مربھی سکتی ہے۔