بریکنگ نیوزدلچسپ و عجیب

بھائی نے بہن سے شادی رچالی

لاہور(نیوزروم رپورٹ) بیرون ملک جانے کے لیے لوگ کیا کیا جتن کرتے ہیں آپ کے شاید گمان میں بھی نہیں،آپ یہ سن کر حیران رہ جائیں گے کہ آسٹریلیا کا ویزہ حاصل کرنے کے لیے بھارت کے ایک بھائی بہن نے آپس میں ہی شادی رچا لی۔ میل آن لائن کے مطابق بھارتی پنجاب کے رہائشی نے اپنےایک کزن کے نام سے جعلی شناختی دستاویزات بنوائیں جو کہ آسٹریلیا میں مقیم تھا۔ پھر اس نے ایک عدالت میں جا کر اپنی بہن سے شادی کر لی تاکہ وہ بھی آسٹریلیا جا سکے۔ان جعلی دستاویزات ، جعلی پاسپورٹس اور جعلی شادی کے ثبوتوں کے ساتھ وہ دونوں آسٹریلیا کا ویزہ حاصل کرنے اور وہاں پہنچنے میں کامیاب ہو گئے تاہم گزشتہ دنوں بڑے پیمانے پر تحقیقات کی گئیں تو اس دوران ان دونوں کا بھی بھانڈا پھوٹ گیا۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close