اسپورٹسبریکنگ نیوز
پی ایس ایل فائیو،دوسرے مرحلے کا آج سے آغاز
لاہور(نیوزروم اسپورٹس) پاکستان سپر لیگ کے پانچویں سیزن کے دوسرے مرحلے کا آغاز آج ملتان سے ہوگا جہاں ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کا مقابلہ شام سات بجے شیڈول ہے۔پی ایس ایل کے پانچویں سیزن کا آغاز 20فروری کو نیشنل سٹیڈیم کراچی میں افتتاحی تقریب کیساتھ ہوا تاہم مجموعی طور پر اس کا رنگ پھیکا رہا کیونکہ میدان میں ناصرف روشنی اور آواز کے مسائل سامنے آئے بلکہ موسیقی بھی جوش و خروش سے عاری رہی اور سٹیڈیم میں آنے والے شائقین کی تعداد بھی بہت کم رہی البتہ اتوار کے روز ہونے والے میچز دیکھنے کیلئے فیملیز کی بڑی تعداد نے سٹیڈیمز کا رخ کیا اور پی ایس ایل کی رونق کو چار چاند لگا دئیے۔دوسرے مرحلے میں اب میلہ ملتان اور راولپنڈی میں سجایا جائے گا، دونوں شہروں کو پہلی بار پی ایس ایل میچز کی میزبانی کرنا ہے اس لیے شائقین میں خاصا جوش و خروش بھی پایا جاتا ہے، سیکیورٹی انتظامات سمیت تیاریاں بھی مکمل ہیں، ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں بدھ کو شام 7بجے ملتان سلطانز اور پشاور زلمی کا جوڑ پڑے گا ۔