انٹرٹینمنٹبریکنگ نیوز

کترینہ کیف کے چوکے چھکے

ممبئی(نیوزروم رپورٹ) فلموں میں دلوں پر وار کرنے والی حسینہ کرکٹ کی پچ پر آئے تو کیسی لگے گی؟دیکھنا ہو تو اس ویڈیو میں دیکھ لیں جوکترینہ کیف نے گزشتہ روز سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے،اس ویڈیو میں وہ اداکاری کرتے نہیں بلکہ کرکٹ کھیلتے نظر آرہی ہیں۔
اداکارہ نے ویڈیو کو شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی آنے والی فلم بھارت کی شوٹنگ مکمل ہونے کو ہے، اس لئے انہوں نے کرکٹ کھیلنے کا مزہ لیا۔ کترینہ نے انوشکا شرما کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اپنے شوہر کوہلی سے کہے کہ ان کی کرکٹ کھیلنے پر رائے دیں۔کترینہ کے بعد سلمان نے بھی بیٹنگ کی اور خوب چوکے چھکے لگائے۔ فلم کی شوٹنگ بعض اوقات اداکاروں کیلئے شدید تھکن کا سبب بنتی ہے اور شاید سلمان اور کترینہ نے تازہ دم ہونے کیلئے کرکٹ کا سہارا لیا۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close