انٹرٹینمنٹ
محبت کے لیے لڑکا ہی نہیں مل رہا
لاہور(نیوزروم مانیٹرنگ)برطانیہ کی ریاست ویلز کی ملکہ حسن نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں ان کی خوبصورتی کی وجہ سے محبت کے لیے کوئی ڈھنگ کا لڑکا نہیں مل پا رہا۔سوئس نژاد ویلز کی نے یہ خدشہ بھی ظاہر کیا ہے کہ خوبرو ہونے کی وجہ سے انہیں کوئی غلط لڑکا بھی مل سکتا ہے۔جوئے اسٹارکلے نے گزشتہ چند سال میں ریاست ویلز میں ہونے والے کم سے کم 3 مقابلہ حسن جیتے ہیں اور وہ اپنی ذہانت، خوبصورتی اور سماجی خدمات کی وجہ سے منفرد شہرت بھی رکھتی ہیں۔لکہ حسن رہنے والی جوئے اسٹارکلے کے مطابق اب تک انہیں ان کی خوبصورتی کی وجہ سے ان کے معیار کے مطابق محبت کے لیے کوئی لڑکا نہیں مل پایا اور انہیں یہ خدشہ ہے کہ انہیں خوبرو دیکھ کر کوئی بھی غلط آدمی ان کا دلدادہ ہو سکتا ہے۔انہوں نے دعویٰ کیا کہ وہ اتنی خاص اور خوبرو ہیں کہ اچھے لڑکے ان سے ملتے وقت شرمسار ہوجاتے ہیں جب کہ ان کے ساتھ ملنے والے وہ لڑکے جو انہیں پسند نہیں آئے وہ عجیب و غریت خیالات کے مالک ہوتے ہیں۔