اسپورٹسبریکنگ نیوز

ثنا میر کے لیے بڑا اعزاز

نیویارک(نیوزروم اسپورتس) قومی ویمن کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان ثنا میر نے ایشیا گیم چینجر ایوارڈ وصول کرلیا ،وہ اس ایوارڈ کی حقدار قرار دی جانے والی پہلی ایشیائی خاتون ہیں۔سابق پاکستانی کپتان کو ایوارڈ نیویارک میں ایک تقریب دے دوران دیا گیا۔ اس موقع  پر ثنامیر نے علامہ اقبال کی نظم لب پہ آتی ہے دعا بن کے تمنا میری، کا خاص طورپر ذکرکیا اور اسے اپنے اوردوسروں کے لیے مشعل راہ قرار دیا۔

سابق کپتان نے اس ایوارڈ کو تین اہم حوالوں سے منسوب کرتے ہوئے  ان بچوں اور بچیوں کے نام کیا جو حالت جنگ، شورش زدہ علاقے  میں مقیم ہیں، جن کو تعلیم، کھیل یا دوسرے شعبوں میں آگے بڑھنے کے مناسب مواقع میسر نہیں، خاص طورپر انہوں نے کشمیر کا حوالہ دیا کہ اگر وہ  پاکستان کے بجائے کشمیر میں پیدا ہوتیں تو آج اس مقام پر نہ پہنچ پاتیں۔ثنامیر نے یہ ایوارڈ ان لڑکیوں سے بھی منسوب کیا جو کھیل یا دوسرے شعبوں میں آگے بڑھنے کی جدوجہد میں مصروف ہیں۔ انہوں نے  قدرتی وسائل کی بقا اور موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے دنیا کو محفوظ بنانے کے اقدامات کرنے کی آواز بلند کرنے والوں کے نام بھی یہ ایوارڈ کیا۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close