بریکنگ نیوز

ایل او سی پر بھارتی گولہ باری،3شہید

راولپنڈی (نیوز روم رپورٹ)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بھارتی فوج نے ایک بار پھر سیزفائر معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے لائن آف کنٹرول پر کیلر اور رکھ چکری سیکٹرز میں بلااشتعال فائرنگ کی، بھارتی فوج نے پاک فوج کی چیک پوسٹوں پر خودکار اور بھاری ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں پاک فوج کا لائنس نائیک شہید ہوگیا، 34 سالہ لانس نائیک علی باز کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع کرک سے تھا۔

دوسری جانب بھارتی فوج نے رکھ چکری سیکٹر میں سول آبادی کو بھی نشانہ بنایا، بھارتی فوج کی بلااشتعال فائرنگ سے 16 سال کی لڑکی اور 52 سالہ خاتون شہید ہوگئیں جب کہ 10 سالہ بچہ اور 55 سال کی خاتون زخمی ہوئیں۔

ترجمان کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھرپور جوابی کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں بھارتی فوج کو جانی ومالی نقصان کا سامنا کرنا پڑا۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close