صحت

خبردار چینی استعمال نہ کریں ورنہ۔۔۔۔نئی تحقیق میں خوفناک انکشاف

لاہور(نیوزروم ہیلتھ)ایک نئی تحقیق کے مطابق چینی کا زیادہ استعمال بڑھاپے کے عمل کو تیز کر دیتا ہے۔چینی کا جہاں ایک فائدہ یہ ہے کہ وہ فوری طور پر جسم کو توانائی مہیا کرتی ہے اور دماغ زیادہ فعال ہو جاتا ہے۔ لیکن، اس تصویر کا دوسرا رخ یہ ہے کہ طویل عرصے تک چینی کا زیادہ استعمال انسان کو کئی طرح کی بیماریوں میں مبتلا کر دیتا ہے، جس میں ذیابیطس سر فہرست ہے۔سوسائٹی فار نیوروسائنس کی سالانہ کانفرنس میں پیش کی جانے والی ایک ریسرچ میں بتایا گیا ہے کہ چینی دماغ کے مرکزی حصے کو اسی طرح فعال کر دیتی ہے جیسا کہ کوکین اور ہیروئن۔ اگر چینی کا استعمال مسلسل جاری رکھا جائے تو دماغ کو ایک طرح کا نشہ لگ جاتا ہے اور اسے چینی کی طلب ہونے لگتی ہے۔ریسرچ میں بتایا گیا ہے کہ جو لوگ چینی کے استعمال میں احتیاط کرتے ہیں، وہ بھی انجانے میں چینی کی زیادہ مقدار کھا رہے ہوتے ہیں۔ کیونکہ بازار سے ملنے والی کھانے پینے کی زیادہ تر اشیا میں تھوڑی بہت چینی موجود ہوتی ہے، چاہے اس کا ذائقہ کچھ بھی ہو۔ مثال کے طور پر کیچ اپ میں چینی ہوتی ہے۔ سلاد کے لیے استعمال کیے جانے والی ڈریسنگ میں چینی ہوتی ہے۔ پھلوں کے جوس میں چینی ہوتی ہے۔ حتیٰ کہ ڈبل روٹی، بند اور اسی طرح کی دوسری چیزوں کو ذائقے دار بنانے کے لیے ان میں بھی چینی ڈالی جاتی ہے۔ بازار کی چیزوں کے ساتھ چینی سے بچنا محال ہے۔۔

 

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close