انٹرٹینمنٹشوبز
کنگنا رناوت کے وارنٹ گرفتاری جاری
ممبئی(آنند شری رام) بھارتی عدالت نے ہرجانہ کیس میں اداکارہ کنگنا رناوت کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے۔
ممبئی کی عدالت میں اداکارہ کنگنا رناوت کے خلاف شاعر اور نغمہ نگار جاوید اختر کی ہرجانے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی جس میں کنگنا رناوت کے پیش نہ ہونے پر عدالت نے اداکارہ کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرتے ہوئے انہیں 22 مارچ کو ایک بار پھر طلب کرلیا ہے۔ عدالت نے گزشتہ ماہ فروری میں کنگنا کو یکم مارچ کو پیش ہونے کا حکم دیا تھا۔
Facebook Comments