انٹرٹینمنٹبریکنگ نیوز
مسلمان سے محبت کی سزا،ہریتک روشن کی بہن کی زندگی جہنم بن گئی
ممبئی(آنند شری رام)بھارت میں ہندو انتہا پسندوں کی جانب سے مذموم کارروائیاں تو معمول ہیں بظاہر امن کا پرچار کرنے والے فنکاروں کے گھروں کی صورتحال بھی کچھ مختلف نہیں۔اس حوالے سے بڑا انکشاف بالی وڈ ہیرو ہریتک روشن کے حوالے سے ہوا ہے۔ہریتک کی بڑی بہن سنینا روشن نے انکشاف کیا ہے کہ جب انہوں نے ایک مسلمان نوجوان سےمحبت کی تو انہیں گھر سے نکال دیا گیا ،گھر والوں نے یہیں بس نہیں کیا بلکہ ان کی زندگی بھی جہنم بنادی گئی۔
۔سنینا روشن کا یہ انکشاف ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کہ گذشتہ 2 ہفتوں سے متعلق ان کی جسمانی و ذہنی صحت سے متعلق بھارتی میڈیا میں خبریں چل رہی ہیں۔رواں برس 10 جون کو ٹائمز آف انڈیا نے اپنی رپورٹ میں بتایا تھا کہ ہریتھک روشن کی بہن کو بائی پولر ڈس آرڈر (ذہنی بیماری) کی وجہ سے تشویش ناک حالت میں ہسپتال داخل کرایا گیا۔رپورٹس تھیں کہ سنینا روشن کافی عرصے سے کبھی افسردگی، کبھی انتہائی خوش اور کبھی انتہائی ہیجان میں چلی جاتی ہیں اور ان کا پہلے بھی علاج ہوتا رہا ہے۔