بریکنگ نیوز
کرونا کے باعث بند بارڈر بچے کے لیے کھل گیا
لاہور(نیوز روم رپورٹ) کورونا وائرس کے وجہ سے بند کیا گیا واہگہ بارڈر ایک پاکستانی بچے کے لئے کھول دیا گیا جو اپنے دل کا علاج کروانے فیملی کے ہمراہ بھارت گیا تھا۔
کراچی کا رہائشی 12 سالہ صبیح شیراز دل کا آپریشن کروانے کے لئے اپنی والدہ اور والد سمیت 18 فروری کو بھارت گیا تھا جہاں اس کا کامیاب آپریشن کیا گیا، آپریشن کے بعد صبیح شیراز اپنی فیملی کے ساتھ واپس پاکستان آنے کے لیے بھارت کے اٹاری بارڈر پہنچا جہاں بھارتی حکام نے انہیں پاکستان آنے کی اجازت نہیں دی اورانہیں بتایا گیا کہ واہگہ سرحد کومکمل طورپر سیل کردیا گیا ہے جس کے بعد صبیح شیراز اوران کے والد کی اپیل پر بچے اوراس کی فیملی کو واپس پاکستان جانے کی خصوصی اجازت دے دی گئی۔
Facebook Comments