بریکنگ نیوزدنیا
ہیرے ،موتیوں سے بنا قیمتی لنچ باکس چوری
حیدر آباد دکن(نیوز روم مانیٹرنگ)بھارتی شہر حیدر آباد دکن میں اپنےوقت کے امیر ترین نواب نظام دکن کا ہیرے موتیوں سے جڑا قیمتی لنچ باکس چوری ہوگیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ۔چوروں نے یاقوت اور سونے کی بنی ایک چائے کی پیالی، طشتری اور چمچہ بھی چوری کر لیا ۔تین کلو وزنی ان اشیا کی قیمت اربوں پاکستانی روپے بنتی ہے ۔حیدرآباد میں پولیس سابق حکمراں نظام دکن کے ہیرا جڑے طلائی ٹفن کریئر کی چوری کی جانچ کر رہی ہے۔تین کلو وزنی ان اشیا کی قیمت تقریباً 70 لاکھ ڈالر بتائی جا رہی ہے،یہ اشیا آخری نظام میر قاسم علی خان کی ملکیت تھیں۔ ایک زمانے میں وہ دنیا کے امیر ترین شخص تھے۔
Facebook Comments