بریکنگ نیوزصحت
یہ نسخہ آزمائیں،صرف دو منٹ میں سوجائیں
لاہور(نیوزروم ہیلتھ)بے خوابی آج کا سب سے بڑا مسئلہ ہے،ہم میں سے اکثر افراد رات کو جلدی بستر پر تو لیٹتے ہیں لیکن لاکھ کوششوں کے باوجود نیند ان کی آنکھوں سے کوسوں دور رہتی ہے ،نیند کی کمی کے باعث جہاں کئی بیماریاں جنم لیتی ہیں وہیں ایک عجب سا چڑ چڑا پن بھی پیدا ہوتا ہے جو ہمارے روز مرہ کے معمولات پر بری طرح اثر انداز ہوتا ہے لیکن اب ایسا نہیں ہوگا کیونکہ ماہرین نے ایک ایسا نسخہ بتایا ہے جس کے آزمانے سے آپ صرف دو منٹ میں خوابوں کی دنیا میں جا سکتے ہیں۔
امریکا میں لکھی گئی”ریلیکس اینڈ ون چیمیئن شپ پرفارمنس” نامی کتاب میں امریکی فوج کا ایسا راز فاش کیا گیا ہے جس کو استعمال کرتے ہوئے فوجی جنگ کے میدان میں بھی اپنی نیند پوری کرلیتے ہیں۔اس نسخے میں سب سے پہلے اپنی زبان،جبڑا اور آنکھوں کے ارد گرد پٹھوں کو پر سکون حالت میں لانا،کندھوں اور ٹانگوں کو ڈھیلا چھوڑ دینا اور آخر میں ایک لمبی سانس باہر نکال کر پر سکون ہوجانا شامل ہیں ۔کتاب کے مطابق چھ ہفتوں کی مشق کے بعد اس تکنیک کے ذریعے سوتے وقت بے چینی پر قابو پایا جاسکتا ہے۔