بریکنگ نیوزٹیکنالوجی

پانچ کیمروں کا موبائل فون،تصویر لیک ہوتے ہی تہلکہ

لاہور(نیوزروم مانیٹرنگ)زیادہ نہیں،کوئی دس ایک سال پیچھے جائیں تو موبائل فون کی دنیا میں آنیوالا انقلاب ایک خواب سا لگتا ہے،لیکن اب معروف کمپنی نوکیا اب اس انقلاب کو مزید آگے بڑھانے کی تیاریوں میں ہے کیونکہ اس نے ایسا فون تیار کرلیا ہے جس میں ایک ،دو ،تین یا چار نہیں بلکہ ایک ساتھ پانچ کیمرے نصب ہونگے۔
حیران ہونے کی بات نہیں،یہ بالکل سچ ہے کیونکہ نوکیا اپنا کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کرنے کی کوشش میں ہے اور اسی کے پیش نظر اس نے کچھ نیا کرنے کی ٹھانی ہے اور وہ ہے اس کا نیا فلیگ شپ فون جس کی تصویر بھی لیک ہوگئی ہے۔
س لیک تصویر میں جو فون دکھایا گیا ہے کہ اسے نوکیا 9 قرار دیا جارہا ہے، تاہم ابھی تک کمپنی نے اس بارے میں کوئی بات نہیں کی ہے جو اسے مصدقہ بناسکے۔ایسی رپورٹس ماضی میں سامنے آچکی ہیں کہ نوکیا 9 کو اگلے سال کے آغاز پر متعارف کرایا جاسکتا ہے اور یہ اس کمپنی کا پہلا فون ہوگا جس کے ڈسپلے میں فنگرپرنٹ ریڈر نصب کیا جائے گا۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

اسے بھی پڑھیں

Close
Close