بریکنگ نیوزٹیکنالوجی
باتیں کرنے والا فریج بھی آگیا۔۔۔
لاہور(نیوزروم رپورٹ) دنیا واقعی انقلاب سے گزررہی ہے،الیکٹرونکس کو ہی لیجیئے،پہلے اسمارٹ فون نے دھوم مچائی،پھر اسمارٹ ٹی وی کی باری آئی اور اب بات اسمارٹ فریج تک جاپہنچی ہے۔جی ہاں دنیا بھر میں موبائل فون بنانے کے حوالے سے مشہور کمپنی سام سنگ نے ایک ایسا فریج متعارف کرادیا ہے جو باتیں بھی کرتا ہے۔جی ہاں حیران ہونے کی ضرورت نہیں ،یہ حقیقت ہے،اس ڈیوائس میں ایک بڑی ٹچ اسکرین لگائی گئی ہے جبکہ روبوٹ وائس اسسٹنٹ بھی موجود ہے جو مختلف کمانڈز پر مختلف رد عمل بھی ظاہر کرتی ہیں۔
فریج میں لگے کیمرے اپنے مالک کو بازار میں خریداری کے دوران یہ جاننے میں مدد دیتے ہیں کہ اسے کیا کچھ خریدنا چاہیئے۔سام سانگ نے اپنی یہ انقلابی ایجاد موبائل ورلڈ کانگریس میں نمائش کیلئے پیش کی ،کمپنی کے مطابق اس فریج میں دیگر کئی ایپس بھی موجود ہیں جنھیں کیلنڈر، ٹیلیویژن، میوزک پلیئر اور نوٹس بورڈ کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔
کیمرے اور ایپس اکھٹے مل کر مختلف طرح کی معلومات صارف کو فراہم کرتے ہیں جبکہ ڈیجیٹل اسسٹنٹ بیکسبی ان سب کاموں کو ممکن بنانے کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہےکمپنی کا کہنا تھا کہ فریج سے حاصل ہونے والی معلومات ایک سے دوسری ڈیوائس میں منتقل کی جاسکتی ہے اور تمام ڈیوائسز ایک دوسرے سے کنکٹ ہوتی ہیں جنھیں فون سے کنٹرول کیا جاسکتا ہے۔ اسی طرح ڈیجیٹل اسسٹنٹ آپ کی دن بھر کی کیلوریز کا حساب بتا سکتا ہے، کھانے پکانے کی تراکیب بتاسکتا ہے۔ایک اور اسمارٹ فون کی مدد سے صارفین اپنے کھانوں کی تصویر لے سکتے ہیں اور جان سکتے ہیں کہ کونسا پکوان ہے اور اس میں کتنی کیلوریز، وٹامنز اور پروٹین وغیرہ کے بارے میں جان سکتے ہیں۔