بریکنگ نیوز

پاکستان اب کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا،وزیراعظم

اسلام آباد: (نیوزروم رپورٹ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہماری سب سے بڑی کوشش ہوگی کہ ایران اور سعودی عرب میں دوستی کرا دیں، ڈونلڈ ٹرمپ سے کہہ دیا ہے کہ ہم واشنگٹن اور تہران کو بھی قریب لانا چاہتے ہیں. پاکستان دنیا میں امن کا داعی بنے گاہنرمند جوان پروگرام کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نوجوان ملک کا سب بڑا اثاثہ ہیں لیکن ماضی میں ان کی تعلیم اور ہنر پر توجہ نہیں دی گئی۔

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جو اسلام کے نام پر بنا لیکن یہاں ایسا نظام تھا جو نچلے طبقے کو اوپر آنے کا موقع نہیں دیتا تھا۔ پاکستان میں ایک چھوٹا سا طبقہ امیر ہوگیا اور باقی پیچھے رہ گئے۔

گے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close