بریکنگ نیوزدلچسپ و عجیب
محبوبہ کی بے وفائی،عاشق نے 50سال پہلے دیا گیا تحفہ آج تک کھولا ہی نہیں
لاہور(نیوزروم مانیٹرنگ)کہتے ہیں کہ محبت اور عشق میں سب سے جان لیوا چیز انتظار ہوتا ہے لیکن کینیڈا میں ایک شخص نے اس کہاوت کو سرے سے ہی غلط ثابت کردیا ہے۔موصوف کو اس کی محبوبہ کی جانب سے تحفہ تو ملا لیکن اس کی بے وفائی کے وجہ سے عاشق نامراد نے پچاس سال سے وہ تحفہ کھول کر ہی نہیں دیکھا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق ایڈمنٹن کے ایڈریان پیئرس کو یہ تحفہ 1970ء میں اس وقت ملا جب اس کی عمر صرف 17 برس تھی وہ ٹورنٹو کے جارج ایس ہنری سیکنڈری اسکول میں زیر تعلیم تھا۔اسی دوران اس کو وکی نامی لڑکی سے محبت ہوگئی۔وکی نے ایڈریان کو پیار کا تحفہ بھی دیا لیکن اس کے بعد بے وفائی کرتے ہوئے اپنی راہیں جدا کرلیں۔ایڈریان نے اپنی پہلی محبت کی جانب سے یہ برتاؤ دیکھا تو وہ بہت حیران، دکھی اور غمگین ہوا اور اس تحفے کو کرسمس ٹری کے نیچے پھینک دیا۔وقت گزرتا گیا اور دونوں نے اپنے الگ الگ گھر بھی بسالیے لیکن اتنا عرصہ گزرنے کے باوجود ایڈریان نے کھول کر نہیں دیکھا کی محبوبہ نے اسے تحفہ کیا دیا تھا اور وہ پیکٹ ابھی بھی اسی طرح بند پڑا ہوا ہے۔
۔