بریکنگ نیوزدلچسپ و عجیب

میکسیکو!دنیا کا واحد شہر جہاں کوئی بھی غصہ نہیں کرتا

لاہور(نیوزروم انفارمیشن)چھوٹا ہو یا بڑا،ذرا سا کچھ غلط کریں،سب غصے سے باہر ہوجاتے ہیں،نفسیاتی مسائل،معاشرتی جھنجھٹ اور دیگر وجوہات کے باعث آج کل جسے دیکھو ہر وقت غصے سے بے قابو نظر آتا ہے لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ دنیا میں ایک جگہ ایسی بھی ہے جہاں رہنے والا کوئی بھی شخص غصہ نہیں کرتا؟نہیں جانتے؟چلیں ہم بتا دیتے ہیں کہ امریکی شہر میکسیکو سٹی دنیا کا وہ واحد شہر ہے جہاں گھر کے اندر تو جو چاہے کرتے پھریں لیکن عوامی مقامات پر کوئی بھی شخص غصہ نہیں کرسکتا حتیٰ کہ اگر کسی سے بحث ہوبھی جائے تو بھی خوشگوار طریقے سے اسے ختم کرنا پڑتا ہے۔اس شہر میں بچوں کو شروع سے ہی اپنے آپ پر قابو پانا سکھایا جاتا ہے اور یہ تعلیم دی جاتی ہے کہ غصے سے کسی دوسرے کا نہیں خود اپنا ہی نقصان ہوتا ہے۔یہاں لوگ مفلسوں کا خیال رکھتے ہیں اور اگر وہ لائن میں کھڑے ہیں تو اپنی باری کا انتظار بغیر کسی افرا تفری کے کرنا اپنا فرض سمجھتے ہیں۔میکیسکو کے عوام کے رویوں میں تمیز نسل در نسل سے چلتی آ رہی ہے۔

Tamales vendors are a fixture of daily life in Mexico City

میکیسکو میں یورپینز کی آمد سے پہلے یہاں ازٹیک سلطنت قائم تھی جو یہاں کی آخری عظیم تہذیب بھی تھی۔ 1519 میں سپین نے میکیسکو پر قبضہ کیا اور پھر ازٹیک اور سپین کی تہذیب کے ملاپ سے یہاں نئی ثقافت نے جنم لیا۔میکیسکو میں سپین کی بادشاہوں نے تین سو سال تک حکومت کی لیکن پھر بھی یہ شہر تہذیب و ثقافت میں سپین سے آگے ہی رہا۔وقت کے ساتھ ساتھ یہاں سپین کا اثر رو رسوخ بڑھا لیکن یہاں آنے والوں نے میکیسکو کے مقامی افراد ہی سے تہذیب سیکھی۔آجکل ایک اندازے کے مطابق ڈیڑھ کروڑ افراد ازٹیک تہذیب کی مختلف قبائلی زبانیں بولتے ہیں۔ ان میں پائی جانے والی چاشنی مشترکہ ہے۔

 

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close