بریکنگ نیوزٹیکنالوجی
فیس بک اب بچوں کیلئے بھی
لاہور(نیوزروم مانیٹرنگ)فیس بک نے بچوں میں ٹیکنالوجی کے استعمال کے بڑھتے ہوئے رحجان کے پیش نظر پہلی بار تیرہ سال تک کے بچوں کیلئے نئی ایپ متعارف کروادی ہے،میسجز کڈز نامی یہ ایپ فی الحال امریکا میں متعارف کرائی گئی ہے جو آئی او ایس ڈیوائسز پر ڈاؤن لوڈ کی جاسکے گی تاہم اینڈرائیڈ صارفین بھی جلد اس سے فائدہ اٹھاسکیں گے۔فیس بک کی نئی ایپ پرائیویسی پر مبنی ہے جس میں بچوں کے والدین اپلیکیشن ڈاؤن لوڈ کرکے اپنے بچوں کیلئے پروفائل بنائیں گے اور ان کے دوستوں کی منظوری بھی وہی دیں گے،نئی ایپ کے ذریعے بچے اپنے دوستوں اور رشتہ داروں سے رابطہ کرسکیں گےاور انہیں فس بک پر سائن ان بھی نہیں ہونا پڑے گا،فیس بک کے مطابق جب اس ایپ کو ڈاﺅن لوڈ کیا جائے گا تو سب سے پہلے آپ کو اپنے فیس بک اکاﺅنٹ کو اتھارٹی دینا ہوگی جس کے بعد بچوں کے پہلے اور آخری نام سے ایک اکاﺅنٹ تیار کرنا ہوگا، جنھیں پبلک سرچ میں تلاش نہیں کیا جاسکے گا جبکہ یہ ایپ اشتہارات سے بھی پاک ہوگی۔والدین ہی بچوں کے اس اکاﺅنٹ میں کانٹیکٹس کا اضافہ کرسکیں گے اور رشتے دار اپنے میسنجر اکاﺅنٹ سے ان بچوں سے رابطہ کرکے بات چیت کرسکیں گے۔