بریکنگ نیوز
خاتون سے زیادتی کرنے والا کون ہے؟تفصیل سامنے آگئی
لاہور(نیوزروم رپورٹ) گجرپورہ لنک روڈ زیادتی کیس میں گرفتار ملزم سے متعلق اہم تفصیلات سامنے آگئیں ، ملزم پہلے بھی لوٹ مار اور زیادتی کی وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق گجرپورہ لنک روڈ زیادتی کیس میں گرفتار ملزم سے متعلق تفصیلات سامنے آگئیں، جس ملزم کا ڈی این اے میچ ہوا اس کی عمر27سال اور نام عابد علی ولد اکبر علی ہے ، وہ فورٹ عباسی کا رہائشی ہے۔
پنجاب پولیس کے مطابق ملزم نے ساتھیوں کے ساتھ ملکر 2013میں گھرمیں گھس کرماں بیٹی سے زیادتی کی تھی۔
دوسری جانب گجرپورہ زیادتی کیس کا گرفتار مرکزی ملزم ریکارڈ یافتہ نکلا، ذرائع کےمطابق ملزم پہلے بھی لوٹ مارسمیت زیادتی کی وارداتوں میں ملوث رہا اور اور اسی سڑک پر لوٹ مارکرچکاہے۔
اب تک پولیس کی زیرحراست اٹھارہ افراد میں جن میں دو سہولت کار بھی شامل ہیں، دوسرے ملزم کی تلاش جاری ہے جبکہ ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس ملزم کا نام صیغہ راز میں رکھ رہی ہے، اور تاحال گرفتارملزم کی نہ ہی گرفتاری کی تصدیق کررہی ہے اور نہ ہی تردید کررہی ہیں۔