بریکنگ نیوزٹیکنالوجی

6ہزار ایکڑ رقبے پر پھیلا دنیا کا طاقتور ترین کمپیوٹر

لاہور(نیوزروم اسپیشل) دنیا میں ٹیکنالوجی کی دوڑ نئی نہیں لیکن امریکا اور چین نے اس میدان میں سب کو پیچھے چھوڑنے کی ٹھان رکھی ہے جس کی ایک مثال صرف ایک کمپیوٹر ہی ہے جو باقی تمام ٹیکنالوجی پر بھاری ہے۔تیز رفتار اور طاقتور ترین کمپیوٹرز کی فہرست مرتب کرنے والے ادارے ٹاپ فائیو ہنڈرڈ کی رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا کا طاقت ور ترین کمپیوٹر امریکا کے پاس ہے جو ایک سیکنڈ میں 143کواڈریلین سے بھی زیادہ کا حساب کرسکتا ہے۔
نیشنل لیبارٹری کی جانب سے ٹیکنالوجی کمپنیوں کی مدد سے تیار کیے گئے اس کمپیوٹرکو چلانے پر ہر روز کئی کروڑ ڈالر خرچ ہوتے ہیں۔ اس کمپیوٹر کو امریکا ایٹمی پروگرام میں بھی استعمال کرنے کا ارادہ رکھتا ہے۔رپورٹ کے مطابق ’’سمٹ‘‘ نامی کمپیوٹر کا مجموعی وزن 340 ٹن ہے اور اس کے سرورز اور مشینیں 5 ہزار 600 اسکوائر فٹ کے رقبے پر تعمیر کی عمارت میں رکھی گئی ہیں ۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close