بریکنگ نیوز

موٹروے گینگ ریپ،موقع پر پہنچنے والے ڈولفن اہلکاروں نے کیا دیکھا؟

لاہور(نیوز روم رپورٹ)لاہور میں موٹروے پر اجتماعی زیادتی کا نشانہ بننے والی خاتون کی مدد کے لیے پہنچنے والے ڈولفن فورس کے اہلکاروں نے بتایا کہ خاتون بہت ہی زیادہ خوفزدہ تھیں۔

اہلکاروں نے بتایا کہ جب وہ خاتون کی مدد کے لیے پہنچے تو گاڑی کا شیشہ ٹوٹا ہوا ملا۔

انہوں نے بتایا کہ کھائی میں اترے تو خاتون نے خوف کے مارے کہا کہ میرے قریب نہ آنا۔

ڈولفن فورس کے اہلکاروں کے مطابق انہوں نے خاتون اور  بچوں کو تسلی دے، پانی پلایا، پھر خاتون نڈھال ہوکر بے ہوش ہوگئیں۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز لاہور میں گجر پورہ موٹر وے پر پیٹرول ختم ہونے پر خاتون کی گاڑی بند ہو گئی تھی کہ اس دوران دو مسلح افراد کار کا شیشہ توڑ کر زبردستی خاتون اور اس کے بچوں کو موٹر وے سے نیچے لے گئے اور خاتون کو زیادتی کا نشانہ بنایا۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close