ٹیکنالوجی

فائیو جی ٹیکنالوجی اور طاقتور کیمرے کے ساتھ ’آئی فون 13‘ پیش کردیا گیا

سلیکان ویلی: ایپل کارپوریشن نے گزشتہ روز اپنی ایک خصوصی تقریب میں آئی فون 13 اور نیا آئی پیڈ منی دنیا کے سامنے پیش کردیئے ہیں جن کی قیمت بالترتیب 1,067 امریکی ڈالر (ایک لاکھ 80 ہزار پاکستانی روپے) اور 1,077 امریکی ڈالر (ایک لاکھ 83 ہزار پاکستانی روپے) ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق، ایپل کارپوریشن کی ان دونوں مصنوعات میں اسی کمپنی کا بنایا ہوا، طاقتور ’’ایپل اے 15 بایونک (5 نینومیٹر)‘‘ چپ سیٹ نصب ہے جبکہ گرافکس کےلیے ایک ’’ایپل جی پی یو‘‘ اس کے علاوہ ہے۔

نئے آئی فون او ر آئی پیڈ منی، دونوں میں موبائل کمیونی کیشن کی جدید ترین اور سب سے تیز رفتار ٹیکنالوجی ’’فائیو جی‘‘ کی سہولت بھی موجود ہے۔
ان کے علاوہ آئی فون 13 اور آئی پیڈ منی تقریباً ویسا ہی ہے کہ جیسے پچھلے سال متعارف کروائے گئے آئی فون اور آئی ٹیب تھے۔

شاید یہی وجہ ہے کہ ان کی قیمت بھی گزشتہ برس پیش کیے گئے آئی فون اور آئی پیڈ کے مقابلے میں کچھ خاص زیادہ نہیں۔

گزشتہ روز آئی فون 13 اور آئی پیڈ منی کی آن لائن تقریبِ رونمائی کے بعد ان کے پری آرڈرز لینے کا سلسلہ شروع ہوچکا ہے جبکہ صارفین کو ان کی پہلی کھیپ 24 ستمبر تک بھیج دی جائے گی۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close