بریکنگ نیوزصحت

سفید بال ہمیشہ کے لیے سیاہ کرنے کا جادوئی نسخہ

لاہور(نیوزروم ہیلتھ)وقت سے پہلے یا عمر کے ساتھ بالوں کا سفید ہونا ایک قدرتی امر ہے لیکن ہم میں سے اکثر اس تبدیلی کو قبول نہیں کرتے اور ایک عجیب سی الجھن کا شکار ہوکر علاج معالجے پر لگ جاتے ہیں۔بازار میں ملنے والے کیمیکلز سے لیکر کریموں تک ہرحربہ آزماتے ہیں ،وقتی طور پر اس سے بال کالے تو ہوجاتے ہیں لیکن کیمیکلز کے مسلسل استعمال کی وجہ سے ان کی صحت کے ساتھ ساتھ ہماری اپنی صحت بھی خطرے میں پڑ جاتی ہے۔آپ بھی اگر ایسے ہی کسی مسئلے سے دوچار ہیں تو اپنی پریشانی اسی وقت بھول جائیں اور نیچا دیا گیا دیسی اور محفوظ ترین نسخہ آزمائیں،ہفتے میں صرف ایک بار استعمال کرنے کی روٹین بنالیں ،ایک ماہ کے بعد آپ کے سفید بالوں کی جڑیں کالی ہونا شروع ہوجائیں گی۔آپ کو صرف یہ کرنا ہے کہ ادرک کا ایک ٹکڑا لیں،اس کا پیسٹ بنائیں،تھوڑا سا دودھ شامل کریں،پیسٹ کو بالوں پر لگائیں،دو گھنٹے بعد دھو ڈالیں۔یہ عمل ہفتے میں صرف ایک بار کریں اور شیمپو سے دور رہیں۔ایک ماہ بعد نتیجہ آپ کے سامنے ہوگا۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close