بریکنگ نیوزٹیکنالوجیصحت
گنجے پن کے شکار افراد کے لیے خوشخبری،بال اگانے والی ٹوپی آگئی
لاہور(نیوزروم ہیلتھ) آپ گنجے پن کا شکار ہیں یا تیزی سے گرتے بالوں کی وجہ سے پریشان،اب آپ کی مشکل ختم ہونے ہی والی ہے کیونکہ ایک ایسی ٹوپی مارکیٹ میں آنے کو تیار ہے جسے پہن کر بال دوبارہ بھی اگائے جاسکتے ہیں۔
یونیورسٹی آف وسکانسن میڈی سن کے زیوڈونگ وینگ اور ان کے ساتھیوں نے ایک وائرلیس برقی سرکٹ بنایا ہے جسے کیپ میں رکھا جائے تو وہ کھوپڑی سے چپک جاتا ہے اور خود جسمانی حرکات سے بجلی بناتے ہوئے سر میں ہلکے برقی کرنٹ بھیجتا ہے۔ہ پیوند ٹرائبو الیکٹرک اثر کے تحت کام کرتا ہے اور اس کی موٹائی صرف ایک ملی میٹر ہے۔ جب اس پر چپکے مختلف چارج کے مٹیریل الگ ہونے اور دوبارہ قریب آنے پر بجلی بناتے ہیں۔ تجرباتی طور پر انہیں چوہوں کی پشت پر لگایا گیا اور ان کے چلنے پھرنے سے بجلی پیدا ہونے لگی۔ اس طرح گنجے چوہوں کی جلد پر بجلی کے شرارے پہنچے اور ان میں تیزی سے بال اگنے لگے۔یہ ٹوپی بجلی کے ہلکے جھماکوں سے بالوں سے محروم کھال میں دوبارہ بال اگا سکتی ہے اور چوہوں پر اس کے ابتدائی تجربات کامیاب رہے ہیں۔