بریکنگ نیوز

علی وزیر وزیر اور محسن داوڑ کو افغانستان جانے کی اجازت

اسلام آباد(نیوزروم مانیٹرنگ) وزیراعظم عمران خان کی مداخلت پر اسلام آباد ایئرپورٹ پر طیارے سے اتارے گئےپشتون تحفظ موومنٹ کے رہنما اوراراکین قومی اسمبلی علی وزیر اور محسن داوڑ کو  افغانستان جانے کی اجازت دے دی گئی۔ای سی ایل میں نام ہونے کی بنا پر ایف آئی اے نے دونوں رہنماوں کو افغانستان جانے سے روک دیا تھا اور انھیں طیارے سے اتار لیا گیا تھا۔ذرائع کے مطابق پی ٹی ایم رہنما محسن داوڑ اورعلی وزیرعوامی نیشنل پارٹی پیپلز پارٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے ہمراہ افغانستان کے منتخب صدر اشرف غنی کی تقریب حلف برداری میں شرکت کے لیے اسلام آباد ایئرپورٹ سے روانہ ہونے کے لیے پہنچے تھے۔محسن داوڑ اور علی وزیر غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز آر کیو 928 سے کابل جانا چاہتے تھے۔۔ایف آئی اے کی جانب سے جہاز سے اتارنے کے بعد دونوں  رہنماء اسلام واپس روانہ ہو گئے تھے۔درایں اثنا وزارت داخلہ  کی جانب سے جاری کردہ ٹوئٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے دونوں رہنماؤں کو ایک بار افغانستان جانے کی اجازت دے دی ہے۔

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close