دلچسپ و عجیب
دنیا کا عجیب وغریب گینگ
لاہور(نیوزروم مانیٹرنگ)دنیا میں جرائم کی کمی ہے اور نہ ہی جرائم پیشہ افراد کی،کچھ گروہ اور گینگز تو اتنے منظم ہیں کہ ان ممالک کی حکومتیں بھی ان پر ہاتھ ڈالنے سے کتراتی ہیں لیکن جاپان میں ایک گینگ ایسا بھی ہے جو اپنے ہاتھ خود ہی کاٹ لیتا ہے۔ جی ہاں!یہ ہے "یاکوزہ”گروہ ،جس کا رکن بننے والے کو عجیب و غریب اور قدیم روایات نبھاہنا پڑتی ہے اور وہ اپنے ہاتھ کی سب سے چھوٹی انگلی کا کچھ حصہ کاٹ دیتا ہے۔بعض حلقوں کے مطابق یہ عمل گناہوں کی پاداش میں کیا جاتا ہے جب کہ بعض افراد اسے گینگ سے وفاداری قرار دیتے ہیں کیونکہ انگلی کا کٹا ہوا حصہ گینگ کے سربراہ کو پیش کردیا جاتا ہے جسے اویابن کہا جاتا ہے۔
Facebook Comments