بریکنگ نیوز

دلی میں آگ اور خون کا کھیل،مسلمان نشانہ،13ہلاکتیں

 نئی دہلی(نیوزروم مانیٹرنگ) بھارت میں متنازعہ شہریت قانون کے خلاف احتجاج کے بعد بجرنگ دل کے غنڈوں کے بلوے جاری ہیں،مسلمانوں کو چن چن کر نشانہ بنایا جارہا ہے ،توڑ پھوڑ،جلاؤ گھیراؤ اور فائرنگ کے واقعات میں ہلاکتوں کی تعداد تیرہ تک پہنچ گئی ہے۔رپورٹس کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ کے دورے کے دوران آگ اور خون کا کھیل انتہا کو پہنچ گیا۔بر رساں ادارے کے مطابق بھارتی جنتا پارٹی (بی جے پی) کے دہشت گرد مسلمانوں کے ساتھ ساتھ مساجد پر بھی حملے کرنے لگے ہیں، دہلی میں بلوائیوں کی مسجد کے مینار پر چڑھ کر توڑ پھوڑ کی، مینار سے لاؤڈ سپیکر نیچے پھینک کر اپنے جھنڈے لہرا دیئے۔دوسری طرف نئی دہلی میں کرفیو کے باوجود بھارتی جنتا پارٹی کے رہنما نے مسلم مخالف ریلی نکالی، بی جے پی کے رہنما جے بھگوان گول نے اپنے 100 حامیوں کے ساتھ موج پور اور بابر پور میں ریلی نکالی۔ریلی کے دوران انتہا پسندوں نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اگر آپ کو بچانا ہے تو مسلمانوں سے لڑنا ہو گا، چاروں طرف سے ہم مسلمانوں سے گھرے ہوئے ہیں، یہاں رہنا ہے تو کھڑا ہونا ہوگا، مسلمانوں سے لڑنا ہوگا۔ دوسری طرف دہلی میں تیسرے روز بھی پرتشدد واقعات جاری ہیں اور بطور خاص شمال مشرقی دہلی کے علاقے گوکولپوری، موجپور اور برہمپوری میں منگل کے روز جلاؤ گھیراؤ کے واقعات ہوئے۔

 

Facebook Comments
Show More

Related Articles

Close