بریکنگ نیوز
ٹرمپ کی پھر کشمیر پر ثالثی کی پیشکش
نئی دہلی(آنند شری رام) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایک بار پھر کشمیر سمیت تمام پاک بھارت تنازعات کے حل کے لیے ثالثی کی پیشکش کی ہے۔عمران خان کو بہترین دوست قرار دیتے ہوئے امریکی صدر نے اعتراف کیا کہ پاکستان دہشتگردی کے خلاف بہت کچھ کررہا ہے۔دورہ بھارت کے دوران پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ‘کشمیر کئے عرصے سے لوگوں کے لیے مسئلہ بنا ہوا ہے، ہر مسئلے کے دو رخ ہوتے ہیں، ہم نے دہشت ردی کے مسئلے پر تفصیل سے بات چیت کی’۔پاکستان میں دہشت گردی سے متعلق سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ‘ہم نے اس بارے میں تفصیل سے بات کی، اس میں دو رائے نہیں کہ یہ ایک مسئلہ ہے، پاکستان اس پر کام کر رہا ہے’۔دوسری جانبغیر ملکی خبر رساں ادارے ‘اے ایف پی’ کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ کے دورے کے دوران امریکا اور بھارت کے مابین کوئی تجارتی معاہدہ نہیں ہوسکا۔
Facebook Comments