بریکنگ نیوز
ملک میں لاک ڈاون سخت کرنے پر غور
اسلام آباد(نیوز روم رپورٹ) ملک میں کورونا کیسز میں تیزی سے اضافے کے بعد حکومت کو پریشانی لاحق ہے۔صورتحال کے پیش نظر لاک ڈائون دوبارہ سخت کرنے پر غورشروع کردیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی زیرصدارت ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال پراجلاس ہوا، جس میں لاک ڈاؤن سخت کرنے کے آپشن پر غورکیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں عوام کو کورونا سے بچانے کے لئے ضابطہ اخلاق پرعمل کرانے کی تلقین کی جائے گی، چاروں صوبوں اورآزاد کشمیرگلگت بلتستان کی سیاسی قیادت عوام کوایس او پیز پر عملدرآمد کی تلقین کرے گی۔
Facebook Comments